ابنا: اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک سو تیس انقلابی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف سے زلتین شہر کے انقلابیوں نے مصراتہ کے انقلابیوں کی حمایت سے اس شہر کے مرکز تک پیش قدمی کرنےمیں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یادرہے لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی نے دھمکی دی ہےکہ حکومت کے حامی اور فوجیں بہت جلدی مصراتہ کو واپس لے لیں گي۔ مصراتہ لیبیا کا ایک اہم شہر ہے جہاں تیل کے عظیم ذخائر پائےجاتےہیں۔ اس شہر پرانقلابیوں کا قبضہ ہے۔ لیبیا کے عوام سترہ فروری سے ڈکٹیٹر قذافی کی حکومت کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ قذافی کی افواج اور انقلابیوں کے درمیان جھڑپوں میں ہزاروں افراد مارے گئےہیں۔............
/169